شفقت دی اور میرا ذہن بنایا کہ میں دعوتِ اسلامی میں ہونے والا مَدَنی تربیتی کورس کر لوں ۔ اَلْحَمْدُ اللہعَزَّوَجَلَّ! میں تیار ہوگیااور زندگی میں پہلی مرتبہ فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا،مبلغِ دعوت اسلامی کا بیان سن کر میں پگھل سا گیا اور سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ کاش ! میں بہت پہلے فیضانِ مدینہ میں آگیا ہوتا اور اپنے گناہوں سے توبہ کرلی ہوتی ! بہرحال یہاں پر مدنی تربیتی کورس میں شامل ہوکر مجھے نیک بننے کا جذبہ ملا،توبہ کی توفیق ملی،نہ صرف فرض نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی بلکہ تہجد، اشراق چاشت اور مغرب کے بعد اوّابین کے نوافل پڑھنے کی بھی سعادت ملی ۔علم دین سیکھنے کو ملا،والدین کے حقوق کا پتا چلا،رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کا ذہن ملا۔مَدَنی تربیتی کورس کے بعد مَدَنی قافلہ کورس کرنے اور عاشقانِ رسول کے ساتھ 12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کی بھی نیت ہے ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ ہمیں مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تِرا شُکْر مولا دیا مَدَنی ماحول نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مَدَنی ماحول
سلامت رہے یاخدا مَدَنی ماحول بچے بد نظر سے سدا مَدَنی ماحول
(وسائل بخشش ص۶۰۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد