وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے،ہرماہ کم از کم تین دن کیلئے عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلے میں سنّتوں بھرا سفر کرتے رہئے اور فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی انعامات کا رِسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی ابتِدائی دس تاریخ کے اندر اندر اپنے ذِمّے دار کو جَمع کرواتے رہئے۔آیئے آپ کی ترغیب وتَحریص کیلئے آپ کو ایک مَدَنی بہار سناؤں :
ماموں کی انفرادی کوشش
چکوال (پنجاب)کے ایک اسلامی بھائی(عمرتقریباً20سال) کا بیان اپنے انداز والفاظ میں پیش کرتا ہوں :جب میں میٹرک میں تھا ،اس وَقْت دوستوں کے ساتھ سیروتفریح کرنا،اسنوکر کھیلنا،لڑنا جھگڑنا اور بدمعاشی ودادا گیری کرنا ،اَمردوں میں دلچسپی رکھنامیرے بدترین معمولات میں شامل تھے ۔ایک دوست کی دعوت پر اوّلاًسگریٹ نوشی شروع کی پھر شراب نوشی جیسے مُہلِک نشے میں مبتلا ہوگیا۔بُری صحبتوں کا ایسا چسکہ پڑا کہ میں تین تین دن اور بعض اوقات تو ساراہفتہ گھر نہیں جاتا تھا۔میری بگڑی ہوئی عادتوں کی وجہ سے گھر والے سخت پریشان تھے۔میرے والد صاحب مجھے سمجھا سمجھا کر تھک گئے مگر میرے کان پر جوں تک نہ رینگی ،بالآخر انہوں نے مجھ سے بات چیت بھی بندکر دی ۔میں سدھرنے کے بجائے بگڑتا چلا گیا۔کم وبیش چار سال اسی کیفیت میں گزر گئے ۔ایک دن میری ملاقات اپنے ماموں سے ہوئی جو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے ۔انہوں نے مجھے بڑی