Brailvi Books

بغض وکینہ
31 - 79
 بِشر حافی علیہ رحمۃُ اللہِ الکافی اپنے وَقْت پر تشریف لائے اور مریض کو روٹی کھلائی۔آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نے اُس تاجِر سے فرمایا:آپ کیوں میرے پیچھے آئے تھے ؟ تاجِر نے عاجِزی کے ساتھ عَرْض کی: حُضُور میری غَلَطی تھی! فرمایا: اُٹھئے اور میرے پیچھے پیچھے چلے آیئے۔ چُنانچِہ وہ حضرت کے پیچھے پیچھے چلنے لگا اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں بغداد شریف پہنچ گئے۔ حضرتِ سیِّدُنا بِشر حافی علیہ رحمۃُ اللہِ الکافی کی زندہ کرامت دیکھ کر بغداد کے تاجِر نے اولیاء کرام کے بُغض سے توبہ کی اور آئندہ ان پاک لوگوں کا دل سے مُعتَقِد ہو گیا۔( روض الریاحین ص ۲۱۸)
اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری بے حساب مغفرت ہو 
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مجھے اولیا  کی مَحبَّت عطا کر
تُو دیوانہ کر غوث کا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص۷۷ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رضائے الٰہی پانے،دل میں خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ جگانے، ایمان کی حِفاظت کی کڑھن بڑھانے،موت کا تصوُّر جَمانے ، خود کو عذابِ قبرو جہنَّم سے ڈرانے،ظاہری وباطِنی گناہوں کی عادت مِٹانے،اپنے آپ کو سنّتوں کا پابندبنانے،دل میں عشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنّت الفردوس میں مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کیلئے تبلیغِ قراٰن