Brailvi Books

بغض وکینہ
21 - 79
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول 			ہے فَیضانِ غوث ورضا مَدَنی ماحول
بَفَیضانِ  احمد  رضا   ان شاءَاللہ			یہ پُھولے پھلے گا سدا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش ص۶۰۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 
بد ترین بُغْض وکینہ
	 عام مسلمانوں سے بلا وجہِ شرعی کینہ رکھنا بے شک حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے مگر صحابہ کرام علیہم الرضوان، سادات عظام  رضی اللہ تعالٰی عنہم ، علمائے کرام اور عربوں سے بُغْض وکینہ رکھنا اس سے کہیں زیادہ بُرا ہے ۔ایسا کرنے والے کی شدید مُذَمّت کی گئی ہے ۔چنانچہ
صحابۂ کرام سے بُغْض رکھنے کی وعیدِ شدید 
	حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بنمُغَفَّل رضی اللہ تعالٰی عنہسے مروی ہے کہ رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر،محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم     نے فرمایا کہ میرے اَصحاب کے حق میں خدا سے ڈرو !خدا کا خوف کرو!! انھیں میرے بعد نشانہ نہ بناؤ،جس نے انھیں محبوب رکھا میری مَحَبَّت کی وجہ سے محبوب (یعنی پیارا)رکھا اور جس نے ان سے بُغض کیا وہ مجھ سے بُغض رکھتا ہے، اس لئے اُس نے ان سے بُغض رکھا، جس نے انھیں اِیذا دی اُس نے مجھے اِیذا دی، جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے بیشک خدا تعالیٰ کو اِیذا دی ،جس نے اللہ تعالیٰ کو اِیذا دی قریب ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اُسے گرفتار