بھی بیانات بھروا لئے،جس پر میرے بڑے بھائی خفا بھی ہوئے مگر میں نے حکمتِ عملی سے ترکیب بنالی ۔
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میرے مَدَنی ماحول میں آنے کی برکت سے والد صاحب اور بڑے بھائی نے بھی چہرے پر داڑھی شریف سجا لی۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں مَدَنی قافلوں میں سفر کرتا رہا اور اپنے علاقے میں مَدَنی کام کرنے کی کوششیں کرتا رہا، یوں دئیے سے دیا جلتا رہا اور علاقے میں کئی اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوگئے ۔پھر میری شادی بھی مَدَنی ماحول کی ترکیب سے ہوئی ، ناچ گانوں کی جگہ نعت خوانی اور سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا اور بارات بھی نعتوں کی صداؤں میں روانہ ہوئی ۔میرے واقف کار اور عزیزواقربا حیرت کا اِظہار کررہے تھے کہ ہم نے ایسی شادی پہلی باردیکھی ہے ۔شادی کے کچھ ہی سال بعد میرے ایک اور بھائی جو بہت فیشن ایبل تھے انہوں نے بھی سادگی اختیار کرلی اور چہرے پر داڑھی شریف سجا لی ۔ جب میرے والد صاحب کا اِنتقال ہوا تو اتنا کثیر ایصال ثواب کیا گیا کہ سننے والے حیران رہ گئے کہ ہم نے اپنی زندگی میں اتنا اِیصال ثواب کسی کے لئے نہیں سُنا ،یہ دعوتِ اسلامی کی برکتیں ہیں ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! پہلے علاقائی مشاورت میں بطورِ خادم(نگران) کام کیا ، پھر ڈویژن سطح پر مدنی انعامات کی ذمہ داری ملی ، پھر صوبائی مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار بنا ،اب تادم تحریر ڈویژن مشاورت میں خادِم(یعنی نگران) اور کابینہ سطح پر مدنی عطیات بکس کی ذمہ داری نبھانے کے لئے کوشاں ہوں ۔