Brailvi Books

بغض وکینہ
19 - 79
فلمیں منگوایا کرتے تھے ۔ہر نیا گانا پہلے ہماری سلائی کی دُکان پر ہی سُنا جاتا۔میں بدنگاہی اور گندی فلمیں دیکھنے کی عادتِ بد میں بھی مبتلا تھا۔غالباً 1993ء کی بات ہے کہ میں کسی کام کے سلسلے میں باب المدینہ کراچی گیا ،اس دوران ماموں زاد بھائی کے ساتھ کورنگی (ساڑھے تین) میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی شریک ہوا لیکن اپنا وَقْت گھومنے پھرنے میں گزار کر اپنے شہر واپس آگیا لہٰذا میری عادات واَطوار میں کوئی خاص تبدیلی نہ آسکی ،اتنا ضرور ہوا کہ میں دعوتِ اسلامی سے محبت کرنے لگا ۔پھر اللہعَزَّوَجَلَّ  کا کرم ہوا کہ ہمارے علاقے میں لودھراں سے تین دن کا مَدَنی قافلہ تشریف لایا۔مدنی قافلے میں شریک عاشقانِ رسول کی انفرادی کوشش کی برکت سے میں نے بھی تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کی نیت کرلی ۔ جمعرات کو روانگی تھی مگر میں کسی مجبوری کی وجہ سے سفر نہ کرسکا لیکن لودھراں جا کرہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ضرور کی ۔ جب میں اجتماع میں پہنچا تو رِقّت انگیزدعا ہورہی تھی ، دعا کے لئے بیٹھتے ہی میری آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اور دل سے گناہوں کی سیاہی دُھلنا شروع ہوگئی۔اگلی جمعرات ہم تقریباً 20اسلامی بھائی ہفتہ وار اجتماع میں پہنچے ،یوں ہمارے علاقے سے اجتماع میں آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی اجتماع میں بھی ہمارے علاقے سے بس بھر کر گئی۔مَدَنی ماحول کی برکت سے میں نے نہ صرف فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں بلکہ گانوں کی کیسٹوں پر