جب باہم ملتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ نہایت تعظیم کے ساتھ پیش آتے اورخوب حال اَحوال پوچھتے ہیں ، ہر طرح کی خاطر داری اور خوب مہمان داری کرتے ہیں کبھی ٹھنڈی بوتل پلا کرنِہال کرتے ہیں توکبھی چائے پلا کر ،پان گٹکے سے منہ لال کرتے ہیں ۔بظاہِر ہنس ہنس کرخوش کلامی و قیل و قال کرتے ہیں مگر اپنے دل میں اُس کے بارے میں بُغض و ملال رکھتے ہیں ۔(غیبت کی تباہ کاریاں ،ص۱۲۸)
ظاہر و باطن ہمارا ایک ہو یہ کرم یامصطَفٰے فرمایئے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بُغْض وکینے اور طرح طرح کے ظاہری وباطِنی گناہوں سے بچنے کا جذبہ پانے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمتِ عُظمٰی سے کم نہیں ، اِس سے ہر دَم وابَستہ رہئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس سے مُنسلک(مُنْ۔سَ۔لک) ہونے والوں کی زندَگیوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں بلکہ مَدَنی اِنقلاب برپا ہو جاتاہے ۔اِس ضِمن میں ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ ہو ، چُنانچِہ
زندگی کا رُخ بدل گیا
لودھراں (پنجاب،پاکستان)کے نواحی علاقے سُوئی والا میں مقیم اسلامی بھائی کا تحریری بیان کچھ یوں ہے : میں نت نئے فیشن کا دلدادہ اور فلموں ڈراموں کا اسقدر شوقین تھا کہ ہمارے علاقے میں مِنی سینما چلانے والے بھی مجھ سے پوچھ پوچھ کر