Brailvi Books

بغض وکینہ
15 - 79
گناہوں نے میری کمر توڑ ڈالی
مِرا حشْر میں ہوگا کیا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص۷۸ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{9} کینہ پَرْوَربے سکون رہتا ہے
	کینہ پَرْوَر کے شب وروزرنج اورغم میں گزرتے ہیں اور وہ پَسْت ہمت ہوجاتا ہے ۔دوسروں کی راہ میں روڑے اَٹکاتا ہے اور خود بھی ترقی سے محروم رہتا ہے ۔ امام شافعی علیہ رحمۃُ اللہِ الکافیفرما تے ہیں : ’’ اَقَلُّ النَّاسِ فِی الدُّنْیَارَاحَۃً اَلْحَسُوْدُ وَالْحَقُوْدُ  دُنیا میں کینہ پَرْوَر اور حاسِدین سب سے کم سکون پاتے ہیں ۔‘‘ 
(تنبیہ المغترین ص۱۸۴)
	ہر انسان سکون کا متلاشی ہوتاہے مگر نادان کینہ پَرْوَر کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ سکون کی راہ روکنے والی چیز تواس نے اپنے سینے میں پال رکھی ہے ،ایسے میں دل کو چین کیونکر نصیب ہوگا!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{10}معاشرے کا سکون برباد ہوجاتا ہے 
	جیسا کہ صفحہ 6 پر گزرا کہ معاشرے کا سکون برباد کرنے میں کینے کا بھی بڑا کردار ہے ،یہ بھائی کو بھائی سے لڑوا دیتا ہے، خاندان کا شِیرازہ بکھیر دیتا ہے، ایک برادری کو دوسری برادری کا مُخالِف بنا دیتا ہے اور یہ مِزاجِ شریعت کے خلاف ہے