کا بہترین وسیلہ ہے ،اسی کے ذریعے بندے اپنے مَن کی مُرادیں یا خزانۂ آخرت پاتے ہیں مگر کینہ پَرْوَر اپنے کینے کے سبب دعاؤں کی قبولیت سے محروم ہوجاتا ہے ۔
میں منگتا تُو دینے والا
یااللہ مِری جھولی بھر دے
(وسائل بخشش ص ۱۰۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{7} دینداری نہ ہونا
حضرتِ سیِّدُناحاتمِ اصمعلیہ رَحمَۃُ اللہ الاکرم نے ارشاد فرمایا: کینہ پَرْوَر کامل دین دار نہیں ہوتا، لوگوں کو عیب لگانے والا خالص عبادت گزار نہیں ہو تا ، چُغْل خور کو اَمْن نصیب نہیں ہوتا اور حاسِد کی مدد نہیں کی جاتی ۔( منھاج العا بدین، ص۷۵)
معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص کینے،عیب جوئی ،چغل خوری اور حَسَد میں مبتلاہو تو وہ متقی وپرہیز گار کہلانے کا حقدار نہیں بظاہر وہ کیسا ہی نیک صورت ونیک سِیرت ہو، اللہ تعالیٰ ہمیں ظاہِر وباطِن میں نیک بننے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{8} دیگر گناہوں کا دروازہ کھل جاتا ہے
غصے سے کینہ پیدا ہوتا ہے اور کینے سے آٹھ ہلاکت خیزچیزیں جنم لیتی