میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اہلِ عَرَب کی بھاری اکثریت کے حالات آپ سُن چکے ۔ ایسی وَحشی قوم میں رہتے ہوئے بھی ہمارے مکّی مَدَنی آقامیٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کبھی کسی مجلسِ لَہو ولَعِب (یعنی کھیل کود)میں شریک نہیں ہوئے اور سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذات سِتُودہ صِفات ہر قسم کی برائی سے دور ہی رہی۔ سرکارِ عالی وقار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اَخلاقِ حمیدہ سے مُتَّصِف اورصِدق وامانت میں اس قَدَرمُتَعارِف ہوئے کہ خود آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قوم آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ''صادِق ''اور''امین''کے لقب سے یاد کرتی تھی۔سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم غارِحرا میں( جومکّۂ مکرَّمہ