Brailvi Books

بڈھا پجاری
5 - 32
آقا کی ولادت ہو گئی
     اِس عالمگیر ظلمت میں نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور،سلطان بحروبر،آمِنہ کے پِسَر،حبیب داورعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا کل جہاں کے لئے ہادی ورہبربن کر واقعۂ اصحابِ فیل کے پچپن (55) دن کے بعد12ربیعُ النُّوربمطابق20اپریل  571؁ ۱؎ بروزِپیر صُبحِ صادِق کے وَقت کہ ابھی بعض ستارے آسمان پرٹِمٹِما رہے تھے ،چاند سا چہرہ چمکاتے ، کستُوری کی خوشبومہکاتے ،خَتنہ شُدہ، ناف برِیدہ ،دونوں شانوں کے درمیان مُہرِ نُبُوَّت دَرَخشاں ،سُرمَگیں آنکھیں ،پاکیزہ بدن دونوں ہاتھ زمین پر رکھے ہوئے ، سرِپاک آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے دنیا میں تشریف لائے ۔
    (اَلْمَوَاہِبُ اللَّدُنِّیَّۃ لِلْقَسْطَلَّانِیّ ج۱ ص۶۶۔۷۵ وغیرہ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter