Brailvi Books

بڈھا پجاری
4 - 32
اس کا کچھ خون پیتا ۔ اس کے بعدحاضِرین اُس سفید اونٹ یا انسان پر ٹوٹ پڑتے اور اس کی تِکّہ بوٹیاں کر کے اس کو کچّاہی کچّاکھاڈالتے ! اَلغرض عَرَب میں ہر طرف وَحشت وبَربَریت کا دَور دَورہ تھا ۔ لڑائیوں میں آدمیوں کو زندہ جلا دینا ، عورَتوں کا پیٹ چیرڈالنا،بچّوں کوذَبح کرنا، ان کو نیزوں پر اُچھال دینا ان کے نزدیک مَعیوب نہ تھا۔
دنیا کی بَدحالی
    یہ حالت صرف عَرَب کے ساتھ ہی مخصوص نہ تھی بلکہ تقریباً پوری دنیا میں تاریکی چھائی ہوئی تھی ۔ چُنانچِہ اہلِ فارس (یعنی اِیرانی)اکثرآگ کی پوجا کرنے اوراپنی ماؤں کے ساتھ وَطی کرنے میں مشغول تھے ۔ بکثر ت تُرک شب وروز بستیاں اجاڑنے اورلُوٹ مارکرنے میں مصروف تھے اوربت پرستی اورلوگوں پر ظلم وجفاان کا وَتِیرہ تھا ۔ ہندوستان کے کثیرافراد بتوں کی پوجاپاٹ اور خود کو آگ میں جلا دینے کے علاوہ کچھ نہ جانتے تھے ۔ بَہَرکَیف ہر طرف کفر وظلمت کا گھٹا ٹو پ اندھیرا چھایا ہوا تھا ۔کافِر انسا ن بدتر ازحیوان ہوچکا تھا۔ چُنانچِہ
Flag Counter