| بڈھا پجاری |
پروردگار عَزَّوَجَلَّ کے دربار میں عرض گزار ہوئے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ان قُریشیوں کو پکڑ ۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تُوابوجہل بن ہشّام ، عُتبہ بن رَبیعہ، شَیبہ بن ربیعہ ،ولید بن عُتبہ،اُمَیّہ بن خَلف اورعُقبہ بن اَبی مُعِیط کو پکڑ ۔ اس حدیثِ پاک کے راوی حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :میں نے ان کو بدر کے روز مقتول(یعنی قتل شدہ) دیکھا۔ وہ بدر کے کنویں میں اوندھے منہ گرے ہوئے تھے۔
(صَحِیحُ البُخارِیّ ج ۱ص ۱۰۲ حدیث ۲۴۰ )
نہ اٹھ سکے گا قیامت تلک خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم کہ جس کو تم نے نظر سے گرا کے چھوڑ دیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو