Brailvi Books

بڈھا پجاری
30 - 32
گا ۔
        (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''یانبیَّ ا للہ'' کے نو حُرُوف کی نسبت سے ناخُن کاٹنے کے9 مَدَنی پھول
(1)جُمُعہ کے دن ناخن کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے
(دُرِّمُختارج۹ص۶۶۸)
صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ مولیٰنا امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں :منقول ہے:جو جُمُعہ کے روز ناخُن تَرَشوائے (کاٹے)اللہ تعالیٰ اُس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشوائے (کاٹے) تو رَحمت آئیگی اور گُناہ جائیں گے
(دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتَارج۹ص۶۶۸، بہارِشريعت حصّہ۱۶ ص ۲۲۵،۲۲۶)
(2) ہاتھوں کے ناخُن
Flag Counter