Brailvi Books

بڈھا پجاری
27 - 32
سے لائے ۔ '')
(صَحِیحُ البُخارِیّ ج۳ص۳۱۶حدیث۴۸۱۵دارالکتب العلمیۃ بیروت)
    ایک روزدوجہاں کے تاجدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے کاشانۂ اطہر سے باہَر تشریف لائے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم كو راستے میں جوبھی کافِر ملتا خواہ غلام ہوتا یا آزاد وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم كو تکلیف دیتا۔
(اَلسِّیْرَۃُ النَّبَوِیَّۃ لابن ہَشّام ص ۱۱۳)
 آہ !امامُ العابِدین، سلطانُ السّاجِدین ،سیِّدُ الصّالِحین،سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیّین ،جنابِ رَحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی داستانِ غم نشان پر دل خون روتاہے ۔ اِس قَدَر مظالِم سہنے کے باوُجُودبھی ولولۂ تبلیغِ اسلام اورنَمازوں کا اہتِمام اللہ!اللہ! ؎
حَرم کی سرزمیں پر آپ پڑھتے تھے نَمازاکثر

ہمیشہ اُس گھڑی کی تاک میں رہتے تھے بدگوہر

کوئی آقا کی گردن گُھونٹتا تھا کَس کے چادر میں 

کوئی بدبخت پتّھر مارتا تھا آپ کے سر میں
Flag Counter