Brailvi Books

بڈھا پجاری
26 - 32
تاک میں رہتے تھے۔
چادر کا پھندا
    کفّارِنابَکارایک بار کعبۂ  پُرانوارکے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور سرکارِعالم مدار،دوجہاں کے تاجدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم(مقام ابراہیم علیہ الصلوٰۃو السلام کے قریب) مشغولِ نَمازتھے۔عُقبہ بن اَبی مُعِیط نامی کافِر نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم كی گردن مبارَک میں چادرکاپھنداڈال کر سختی کے ساتھ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم كا مُبارَک گلا گھونٹنا شروع کیا۔حضرتِ سیِّدُناابوبکرصِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوڑے آئے اور اسے (یعنی عُقبہ بن ابی مُعِیط کو)پیچھے ہٹایااور آ پ ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مبارَک زَبان پر پارہ24 سورۃُ المُؤمِن کی آیت نمبر28جاری تھی :
اَتَقْتُلُوۡنَ رَجُلًا اَنۡ یَّقُوۡلَ رَبِّیَ اللہُ وَ قَدْ جَا؁َکُمۡ بِالْبَیِّنٰتِ مِنۡ رَّبِّکُمْ ؕ
( ترجَمۂ کنزالایمان :کیا ایک مرد کو اس پر مارے ڈالتے ہوکہ وہ کہتاہے کہ میرا رب اللہ (عَزَّوَجَلَّ ) ہے اوربیشک وہ روشن نشانیاں تمہارے پاس تمہارے رب (عَزَّوَجَلَّ ) کی طرف
Flag Counter