| بڈھا پجاری |
آہ ! صدآہ!ہمارے دلوں کے تاجدار، دوعالَم کے سردار ،مکّی مَدَنی سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اسلام کے پَرچارکی خاطرکیسے کیسے مظالم سہے ، جو روجفاکی تیز وتُندآندھیوں میں بھی کبھی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی جگہ سے نہ ہلے، کفّارِ بدکار کے ظلم وستم کی ایک داستان پڑھئے او رتڑپئے:
کفّار کے نَرغے میں۔۔۔۔۔۔
امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں :کفّارِ ناہنجارنے ایک بار دوجہاں کے تاجدار،نبیوں کے سردار،محبوبِ پروردگار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم كو گھیر لیاوہ سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم كو گھسیٹتے اور دھکّے مارتے اورکہتے جاتے تھے کہ تم ہی وہ شخص ہو جو صِرف ایک معبود کی عبادت کاحکم دیتے ہو ۔ حضرتِ مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم (جو کہ ان دنوں کافی کم عمر تھے)فرماتے ہیں کہ اتنے میں حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مردانہ وار آگے بڑھے اورکُفّار کو مارتے ، پیٹتے ، گراتے ، ہٹاتے سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک جاپہنچے اورسرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم كو ان ظالموں کے