آپ کے دل کی دو نالیاں بند ہیں، اینجیوگرافی (ANGIOGRAPHY) کروا لیجئے۔ علاج پر ہزارہا روپے کا خرچ آتا تھا، یہ بے چارے غریب گھبرائے ہوئے تھے ، ایک اسلامی بھائی نے ان پر انفرادی کوشِش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافِلے میں سفر کر کے وہاں دعا مانگنے کی ترغیب دلائی ، چُنانچِہ وہ تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے کے مسافر بنے، واپسی پر طبیعت کو بہتر پایا۔ جب ٹیسٹ کروائے تو تمام رَپورٹیں دُرُست تھیں، ڈاکٹر نے حیرت سے پوچھا کہ تمہارے دل کی دونوں بند نالیاں کُھل چکی ہیں، آخر یہ کیسے ہوا ؟ جواب دیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے میں سفر کر کے دعا کرنے کی بَرَکت سے مجھے دل کے مُہلِک(مُھْ۔لِکْ) مرض سے نَجات مل گئی ہے۔