Brailvi Books

بڈھا پجاری
22 - 32
کاکام جاری ہی رکھا۔ اس سے ہمیں بھی یہ درس ملا کہ خواہ کوئی الزام ڈالے ، مذاق اُڑائے ،بد القابی سے پکارے، ہماری آواز کی نقل اُتارے،کیسا ہی ستائے مگر ہمیں سنّتوں بھرا مَدَنی ماحول نہیں چھوڑنا چاہیے،سنّتوں پر عمل کرتے ہوئے دوسروں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچاتے رہنا چاہیے ۔ جو ہمت ہارے بِغیر جانبِ منزِل رَواں دواں رہتاہے بِالآخِر منزِل پا ہی لیتاہے ۔ ؎
تمہیں اے مبلغ! یہ میری دعا ہے  کئے جاؤ طے تم ترقی کا زینہ
دل کامریض ٹھیک ہو گیا
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کیمَدَنی قا فِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کرتے رہئے ۔ آپ کی ترغیب و تحریص کے لئے ایک '' مَدَنی بہار'' پیشِ خدمت ہے:بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی، ڈاکٹر نے بتایا کہ
Flag Counter