بلکہ گھر والوں سے کہتا کہ ضرورتاً مجھے چار پائی سے باندھ دیا کرو ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آہِستہ آہِستہ بہتری آنے لگی اور مجھے نشے سے مکمَّل طور پر نَجات مل گئی اور میں آج دعوتِ اسلامی کا ایک ادنیٰ سامبلِّغ ہوں۔ان کی داستانِ عبرت نشان سن کر ہم سب اشکبار ہو گئے ،ہم نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گئے۔میں یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بابُ المدینہ کراچی کے ایک ڈویزن کے مَدَنی اِنعامات کے ذمّے دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی کوشِش کر ہا ہوں۔