کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے کورنگی میں ہونے والے آخِری تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کا واقِعہ ہے ۔ اس کے بعدیہ اجتماع مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) میں مُنتَقِل کر دیا گیا۔ہم چند دوست رسمی طور پر اجتماع میں حاضِر تو ہو گئے مگر بیانات کی برکات چھوڑ کر رات اجتماع گاہ کے باہر ایک جگہ بیٹھ کر خوب سگريٹ کے کش اور گپ شپ لگانے میں مشغول ہوئے اسی میں جِنّ بھوت کے سنسنی خیز واقِعات بھی چِھڑ گئے ، جس کی بِنا پر کچھ ڈراؤنا سا ماحول بن گیا۔اتنے میں سبز عمامے والے ایک ادھيڑ عمر کے اسلامی بھائی نے قریب آ کر ہمیں سلام کیا اور فرمانے لگے:اگر اجازت ہو تو کچھ عرض کروں! ہم نے کہا :فرمائیے!اُنہوں نے بڑے ہمدردانہ لہجے میں کہا : آپ حضرات کے اجتماع میں شرکت کاانداز دیکھ کرمجھے اپنی پچھلی زندَگی ياد آگئی! میں نے سوچا کہ اپنی آپ بیتی گوش گزار کروں کہ شاید آپ لوگوں کو اس میں کچھ عبرت کے مَدَنی پھول مل جائیں۔پھر انہوں نے اپنی داستانِ ہدایت نشان بیان کرنی شروع کی :پہلے پہل میری سگريٹ نوشی کی عادت پڑی اور پھر بُرے