اسلامی بھائیوں کو بھی لے چلنے کی کوششیں تیز تر کردیں جو گناہوں کی اندھیر ی وادیوں میں بھٹک رہے ہیں۔ اے کاش!ہمیں بھی فِرنگی فیشن کی یلغار میں گھرے ہوئے مسلمانوں کو مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی میٹھی میٹھی سنّتوں کی طرف بلانے کا جذبہ نصیب ہوجائے ۔ اس مدنی کام یعنی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت بھی ہے ۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ہفتے میں ایک دن مخصوص کر کے دکانوں ، گھروں وغیرہ پر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے ۔بعض اسلامی بھائی ہفتے میں دو بار ،تین بار بھی بلکہ روزانہ بھی دیتے ہیں اور بعض آقا کے دیوانے تو جب دیکھا تنہا ہی نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے رہتے ہیں! آیئے تنہا نیکی کی دعوت دینے یعنی ''انفرادی کوشش '' کرنے کے متعلق ایک ایمان افروز مدنی بہار سنتے چلیں چُنانچِہ