Brailvi Books

بڈھا پجاری
12 - 32
اللہ تعالیٰ عنہ(3)حضرتِ سیِّدُناطَلحہ بن عُبَیدُاللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ(4)حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن عَوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ(5)حضرتِ سیِّدُنازُبیر بن عَوّام رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ عشرۂ  مُبَشَّرہ '' اُن دس صَحابۂ کِرام علیہم الرضوان کو کہتے ہیں جن کو ہمارے مکّی مَدَنی میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دنیا ہی میں جنّت کی بشارت عنایت فرما دی تھی ۔میرے آقا اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
وہ دَسوں جن کو جنّت کا مُثردہ ملا         اُس مبارَک جماعت پہ لاکھوں سلام
کاش !ہم بھی نیکی کی دعوت دینے والے بنیں
    سبحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ !سیِّدُنا صِدّیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کونیکی کی دعوت کا کس قَدر جذبہ تھا کہ دامنِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں پناہ ملتے ہی فوراً ًدوسروں کو بھی سرکارِ محترم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دامنِ کرم سے وابَستہ کرنے کی دُھن لگ گئی ۔ انہیں کتنا زبردست احساس تھا ، کتنی قَدر تھی اسلام کی ، اے کاش ! ہمارے دل میں بھی نیکی کی دعوت کی اَہَمّیَّت جاگُزیں ہو جائے ۔کاش! ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمتوں کے مظہر جنّت کی طرف اپنے ان بھولے بھالے
Flag Counter