بااعتماد لوگوں میں چپکے چپکے سلسلۂ تبلیغ کا آغاز فرمایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل نبیٔ آخِرالزَّمان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نیکی کی دعوت پر کئی مرد وعورت ایمان لے آئے ۔ مردوں میں سب سے پہلے حضرتِ سیِّدُنا ابوبکرصِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ لڑکوں میں امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم خواتین میں اُمّ الْمُؤمِنِین خَدیجۃُ الکُبرٰی رضی اللہ تعالیٰ عنہا، آزادشُدہ غلاموں میں حضرتِ سیِّدُنازَید بن حارِثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،غلاموں میں حضرتِ سیِّدُنابِلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لے آئے ۔