Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
5 - 36
 تحسین فرمائے اور اَسنادسے نوازا،دنیائے اسلام میں آپ کی شخصیت عظیم مقام ومرتبہ کی حامل ہے ۔ 
 دینی خدمات:
٭…آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے والد کے جانشین اوروارث وامین تھے ، آپ کی شخصیت حقانیتِ اسلام کی دلیل تھی،آپ نے خد متِ دین میں اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ صرف کردیا، اپنے درس وتدریس سے ہزاروں تشنگانِ علوم کو سیراب کیا،مفتی ٔ اعظم ہند مولانا مصطفی رضا خان ،شیخ القرآن علامہ عبد الغفور ہزاروی،شیربیشۂ اہلِ سنت مولاناحشمت علی خان، محدثِ اعظم پاکستان مولاناسردار احمدرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْْْہِم  آپ کے اجلہ خلفاء وتلامذہ میں سے ہیں ،آپ کی تقریر وتحریر سے اسلام و سنیّت کی تبلیغ ہوئی ،دینِ متین کی تبلیغ اور حفاظتِ ناموسِ مصطفیٰ آپ کی زندگی کے اصل مقاصد تھے، آپ کی زندگی غلبۂ اسلام، بلندیٔ پرچمِ اسلام،علم کی نشر و اشا عت اور خدمتِ دین کے لئے وقف تھی،تاحیات تعلیمی ، تبلیغی ،سیاسی اور سماجی خدمات کے کارہائے نمایاں انجام دئیے،گوناں گوں مشاغل کے باوجودآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی قابلِ صد مبارک باد تصانیف محتاجِ تعارف نہیں ، الدولۃ المکیہ کا ترجمہ آپ کا علمی ادبی شاہکار ہے ،فتاویٰ حامدیہ آپ کی فقہی شان و عظمت کا بیّن ثبوت ہے، آپ رَحْمَۃُ اللہِ