Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
4 - 36
تذکرۂ حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن
ولادت:
٭… وارثِ علم ومعرفت ،نائبِ اعلی حضرت ، حجۃ الاسلام مولانا شاہ محمد حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کی ولادت با سعادت ربیع الاول ۱۲۹۲ھ بمطابق ۱۸۷۵ ؁ء محلہ سودگراں بریلی شریف (یو۔پی)ہند میں ہوئی ۔
تعلیم وتربیت:
٭…آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی تعلیم وتربیت اپنے والد ماجد آفتابِ علم وفضل،مجدّدِدین وملت ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے زیرِ سایہ ہوئی ، اورآپ نے اورادواعمال ، اذکار و اشغال اورجمیع سلاسل کی اجازت بھی عطا فرمائی ، بیعت وخلافت نورالعارفین حضرت سید ابوالحسین احمد نوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے حاصل ہے،آپ تمام علوم فنون میں کامل دسترس اور  مہارتِ تامہ رکھتے تھے،عرب وعجم کے بڑے بڑے علما وفضلاء نے آپ کی فصاحت  وبلاغت، علم وفضل کی جلوہ سامانیوں پر داددی ،کلماتِ