Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
3 - 36
باب المدینہ کراچی(۲)تذکرۂ جمیل،مطبوعہ مکتبہ برکات المدینہ باب المدینہ کراچی(۳)فتاویٰ حامدیہ،زاویہ پبلشرز مرکزالاولیاء لاہور۔
 بیاض پاک کے حوالے سے اگرکسی اسلامی بھائی کوکہیں اور کوئی شعرملے جوہم ذکرنہیں کرسکے توبرائے مہربانی ہمیں ضرور مطلع کیجئے گا ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاگلے ایڈیشن میں شائع کردیاجائے گا ۔ ٭ الفاظ پر اعراب کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ کافی وقت اور محنت طلب کام تھا٭ ہر کلام کی ابتداء نئے صفحے سے کی گئی ہے اور کلام کے پہلے مصرعے کو ہیڈنگ کے طور پرلکھا گیا ہے۔٭علم میں اضافے کے لیے جگہ جگہ تعریفات اورمدنی پھول اپنی خوشبوئیں لُٹارہے ہیں ۔
           اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اِ سْتِدْعا ہے کہ اس کتاب کو پیش کرنے میں علمائے کرام دَامَت فُیُوْضُہُمْ نے جو محنت وکوشش کی اسے قبول فرماکر انہیں بہترین جزا دے اورانکے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اور دعوت ِاسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ اور دیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلم
مجلس المدینۃ العلمیۃ
۱۹محرم الحرام۱۴۳۴ھ،مطابق4دسمبر2012ء