Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
31 - 36
پار بیڑا لگائے آل رسول
پار بیڑا لگائے آل رسول 		ڈوبے بجرے تَرائے آل رسول
جو ہیں اپنے پر ائے آل رسول 		سب کو اپنا بنائے آل رسول
ٹھوکروں پہ نہ ڈال غیروں کی 		ہم ہیں قدموں میں آئے آل رسول
تیرا باڑا ہے بٹ رہا جگ میں 		 تو ہی دے یا دلائے آل رسول
جھولی پھیلائے ہے تِرا منگتا 		 بھردے داتا برائے آل رسول
دے دے چُمکار کر کوئی ٹکڑا 		سگِ در کو رضائے آل رسول
دَر سے اپنے نہ کر اُسے دُر دُر 		دُر  دے  دَر  کی  رضائے  آل رسول
دُور دوری کا دَور دَورا ہو			دَور پھر یہ نہ آئے آل رسول
نگھرے در بدر بھٹکتے ہیں 		 دے ٹھکانہ برائے آل رسول
تلخیاں ساری دور ہوجائیں 		مَئے شربت پلائے آل رسول
ہیں رضا غوث کے قدم بَقدم 		ہیں قدم اُن کے پائے آلِ رسول
جس نے پایہ تمہارا پایا ہے 		کہہ اُٹھامیں نے پائے آل رسول
اپنی قدموں کے نیچے ہے جنت 		اور قدم ہیں یہ پائے آل رسول
ان کی سیرت ہے سیرتِ نبوی 		ان کی صورت لقائے آل رسول