بھولے بھٹکوں کا خِضر ہی تو ہے راستہ پر لگائے آل رسول
سبز گنبد پہ اُڑ کے جا بیٹھوں شوق کے پَر لگائے آل رسول
خاک میری اُڑے جو بعدِ فنا مدَنی ہو ہَوائے آل رسول
اب تو گدْیَہ گروں کی چاندی ہے ہیں کھرے سِکَّہائے آل رسول
خم سے آسَن جمائے درپہ گدا
کوئی پیالہ پلائے آل رسول
٭٭٭
غصّہ ایمان کو خراب کرتا ہے
خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:غصہ ایمان کو اس طرح خراب کرتا ہے جس طرح اَیلوا ( یعنی ایک کڑوے درخت کا جما ہوا رَس)شہد کو خراب کردیتا ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ج۶،ص۳۱۱حدیث ۸۲۹۴)