ان کے جلووں میں ان کے جلوے ہیں ہر ادا سے ادائے آل رسول
آتے دیکھیں جو اعلیٰ حضرت کو آنکھیں کہہ دیں یہ آئے آل رسول
ہے بریلی میں آج مارہَرہ اعلیٰ حضرت ہے جائے آلِ رسول
قادِرِیُّوں کا ہے لگا میلہ ہے تماشا ضیائے آل رسول
نوری مَسْنَد پہ نوری پُتلا ہے اچھا ستھرا رضائے آل رسول
چتھر رحمت کا شامیانہ ہے سر پہ ہے یا رِ دائے آل رسول
ہیں پروں سے کیے ہوئے سایہ پرے قدسی جمائے آل رسول
ہیں گھٹا ٹوپ رحمتیں چھائیں پا ہے ظلِ ہُمائے آل رسول
غوث کا ہاتھ ہے مریدوں پر بَر زمیں کَالسَّمَائِ آل رسول
برکاتی برکات کا دولہا شاہ احمد رضائے آل رسول
برکاتی پیار کا سہرا تیرے سر ہے رضائے آل رسول
قادِرِیَّت دلہن بنی ، نَوشَہ شاہ احمد رضائے آل رسول
نور کا حلہ جوڑا شاہانہ نوری جامہ عبائے آل رسول
نور کی چہرے پر نچھاور ہے صدقے ہم سب گدائے آل رسول
بیل میری بھی اب مندھے چڑھ جائے
صدقہ حامد رضائے آل رسول
٭٭٭