Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
2 - 36
رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن (حدائق بخشش) {۲} استاذِ زَمَن حضرت مولیٰنا حسن رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان (ذَوقِ نعت) {۳}خلیفۂ   اعلیٰ حضرت ،مَدَّاح ُالحبیب حضرت مولیٰنا جمیل الرحمٰن رضوی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی (قبالۂبخشش) {۴}شہزادۂ اعلیٰ حضرت،تاجدارِ اہلسنّت حضور مفتی اعظم ہند مولیٰنا مصطَفٰے رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  (سامانِ بخشش) {۵}شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، حجۃ الاسلام حضرتِ مولیٰنا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان  (بیاض پاک) {۶}خلیفۂ   اعلیٰ حضرت صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی(ریاض النعیم) {۷} مُفَسّرِ شہیر حکیم الا مَّت حضر تِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان(دیوانِ سالک) ۔ ‘‘ اسی وجہ سے مجلس مدنی چینل کے نگران ،رکن مرکزی مجلس شوریٰ ،مبلغ دعوت اسلامی ابوزیادمحمدعمادعطاری المدنی مدظلہ العالیٰ نے دعوت اسلامی کی علمی وتحقیقی مجلس المدینۃ العلمیہ کو حکم ارشادفرمایاکہ مذکورہ تمام کلاموں پر جدید اندازِ ا شا عت کے مطابق کام کیاجائے چنانچہ مجلس المدینۃ العلمیہ نے ان کے حکم پرلبیک کہتے ہوئے’’حدائق بخشش‘‘پرکام کرنے کے بعد’’بیاضِ پاک‘‘ پرمندرجہ ذیل کام کرنے کی سعادت حاصل کی: ٭جدید کمپوزنگ کروائی ٭ کمپوزنگ کا تقابل ’’مرکزی مجلس امام اعظم مرکزالاولیاء لاہور‘‘کے شائع کردہ نسخے سے کیاگیا،اس دوران یہ نسخے بھی سامنے  رکھے گئے (۱) رنگ رضا،مطبوعہ