Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
27 - 36
حق کا دیوانہ ہادیٔ حق سے
حق کی دھومیں مچائے آل رسول 
فانی ہو جائوں شیخ میں اپنے
ہُوْ بَہُوْ ہو ادائے آل رسول
فَانِیْ   فِی اللّٰہ      بَاقِیْ  باللّٰہ     ہوں 
تُو ہی تو ہے خدائے آلِ رسول 
یہ    تَقَرُّبْ    ملے    نَوافِل    سے
ہوں حبیبِ فدائے آل رسول
ہاتھ پاؤں ہو آنکھ کان ہو وہ 
عقل بھی ہو فدائے آلِ رسول 
میرے اَعضا بنے مِرا مَولیٰ
مجھ پہ پیار آئے ، آئے آلِ رسول
اس سے دیکھوں سنوں چلوں پکڑوں 
مولیٰ دے بندہ پائے آل رسول 
میری ہستی حجاب ہے میرا
تُو ہی پردہ اُٹھائے آل رسول