Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
28 - 36
قرب حاصل ہو پھر فَرائض کا
صوفی کامل بنائے آل رسول 
مُلکِ  لَاہُوْتْ     سے   اِلَی  النَّاسُوْتْ
ہونے رَجْعَت نہ پائے آلِ رسول
سَیر   فِی  اللّٰہ     اور    مِنَ  اللّٰہ    ہو 
درجے سب طے کرائے آلِ رسول
پھر   اِلَی  اللّٰہ    فنائے   مُطلَق    سے
پورا سالِک بنائے آلِ رسُول
قَیدِ     نَاسُوْتْ    سے    رہائی    ہو 
پھیرے میرے بڑھائے آلِ رسول 
شاخِ     لَاہُوْتْ       پر     بسیرا     ہو
ہو یہ طائر ہُمائے آل رسول
٭٭٭