Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
19 - 36
پی کے پلا کے مَیکَشو! ہم کو بچی کھچی ہی دو
قطرہ دو قطرہ ہی سہی کچھ تو برائے نام دو
ہاتھ سے چار یار کے ہم کو ملیں گے چار جام
دستِ حَسن حُسین سے اور ملیں گے جام دو
ایک نگاہِ ناز پر سیکڑوں جامِ مَے نِثار
گردشِ چشمِ مَست سے ہم نے پئے ہیں جام دو
وَسْطِ  مُسَبِّحَہ   پہ  سر  رکھئے  انگوٹھے  کا  اگر
نام   اِلٰہ  ہے  لکھا  ہ  اور  الف  ہے  لام  دو
ہاتھ کو کان پر رکھو پا باادب سمیٹ لو
دال ہو ایک ح ہو ایک آخرِ حرف لام دو
نامِ خدا ہے ہاتھ میں ،نامِ نبی ہے ذات میں 
مُہرِ غلامی ہے پڑی،لکھے ہوئے ہیں نام دو
نامِ حبیب کی ادا جاگتے سوتے ہو ادا
نامِ محمدی بنے جسم کو یہ نِظام دو