Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
18 - 36
چاند سے ان کے چہرے پہ گیسوئے مشک فام دو
چاند سے ان کے چہرے پہ گیسوئے مشک فام  دو
دن ہے کھلا ہوا مگر وقتِ سحر ہے شام دو
رُوئے صبیح اک سحر زُلف دوتا ہے شام دو
پھول  سے  گال  صبح  دم  مہر  ہیں  لالہ  فام  دو
عارضِ نور بار سے بکھری ہوئی ہٹی جو زُلف
ایک اندھیری رات میں نکلے مَہہِ تمام دو
اُن کی جبینِ نُور پر زُلفِ سِیَہ بکھر گئی
جمع ہیں ایک و قت میں ضدیں صبح و شام دو
خیرسے دن خُدا وہ لائے دونوں حَرم ہمیں دکھائے
زمزم و بیرِ فاطِمہ کے پیئیں چل کے جام دو
ذاتِ حَسن حُسین ہے عَین شَبِیہہِ مُصطَفیٰ
ذات ہے اک نبی کی ذات ہیں یہ اُسی کے نام دو