Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
20 - 36
نامِ خدا مُرَقَّعہ ، نامِ خدا رُخِ حبیب
بینی الف ہے ہ دہن زُلفِ دوتا ہے لام دو
وحشی ہے ایک دل مِرا زُلفِ سیاہ فام کا
بندشِ عشق  سخت  تر   صَید  ہے  ایک  دام  دو
تَلْووں سے اُن کے چار چاند لگ گئے مِہرو ماہ کو
ہیں یہ اُنہیں کی تابشیں ، ہیں یہ اُنہیں کے نام دو
گاہ وہ آفتاب ہیں گاہ وہ ماہتاب ہیں 
جمع ہیں اُن کے گالوں میں مِہر و مَہ تمام دو
بازیٔ زِیسْت مات ہے مَوت کو بھی مَمات ہے
موت کو بھی ہے ایک د ن موت پہ اِذنِ عام دو
اب تو مدینے لے بلا گنبدِ سبز دے دکھا
حامِدو مُصطَفیٰ تِرے ہِند میں ہیں غلام دو
٭٭٭