Brailvi Books

بیاضِ پاک حجۃالاسلام
15 - 36
                                           ہُوَ الْاَوَّل   ہُوَ الآخر  ہُوَ الظَّاہر  ہُوَ الْباطن 
                                        بِکُلِّ  شَیْئٍ  عَلِیْم لَوْحِ   مَحفُوظِ   خُدا  تم  ہو 
نہ ہوسکتے ہیں دو اَوّل نہ ہوسکتے ہیں دو آخِر
تم اَوّل اور آخر،اِبتداء تم اِنتہا تم ہو
                 خُدا کہتے نہیں بنتی جُدا کہتے نہیں بنتی
                خدا پر اِس کو چھوڑا ہے وہی جانے کہ کیا تم ہو
اَنا مِن حَامِد وَ حَامِد رضَا مِنِّی کے جلوئوں سے
بِحَمْدِ اللّٰہ رضا  حامد  ہیں  اور  حامدِ  رضا  تم  ہو
٭٭٭
مَدَنی پھول
     سردارِمکّۂ مکرّمہ ،سرکارِمدینۂ منوّرہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عظمت نشان ہے : اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ ۔ یعنی مسلمان وہ ہے کہ اُس کے ہاتھ اور زَبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔(صَحیح بُخاری،ج۱،ص۱۵،حدیث۱۰)