نہ کوئی ماہ وَش تم سا نہ کوئی مَہ جَبِیں تم سا
حَسِینوں میں ہو تم ایسے کہ محبوبِ خُدا تم ہو
میں صدقے اَنبیاء کے یوں تو محبوب ہیں لیکن
جوسب پیاروں سے پیاراہے وہ محبوبِ خدا تم ہو
حسینوں میں تمہیں تم ہو نَبِیُّوں میں تمہِیں تم ہو
کہ محبوبِ خُدا تم ہو نَبِیُّ الْاَنْبِیَآء تم ہو
تمہارے حُسنِ رنگیں کی جھلک ہے سب حَسینُوں میں
بہاروں کی بہاروں میں بہارِ جانفزا تم ہو
زمیں میں ہے چمک کس کی فَلک پرہے جھلک کس کی
مَہ خورشید سَیّاروں ستاروں کی ضِیا تم ہو
وہ لَا ثَانِی ہو تم آقا نہیں ثَانِی کوئی جس کا
اگر ہے دوسرا کوئی تو اپنا دوسرا تم ہو