Brailvi Books

بھنگڑے باز کی توبہ
9 - 32
قسمت کا ستارہ چمک اٹھا جس کا سبب کچھ یوں بنا کہ میں ایک روز اپنے چچا زاد بھائی سے ملنے باب المدینہ (کراچی) آیا، انہیں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب تھا۔ انہوں نے میرے ساتھ خیر خواہی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی نہ صرف زبانی طور پر دعوت پیش کی بلکہ عملی طور پر مجھے اپنے ساتھ ہی اجتماع میں لے گئے اور یوں زندگی میں پہلی بار مجھے فیضانِ مدینہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ فیضانِ مدینہ کی بارونق فضاؤں میں میری دلی کیفیت بدل گئی وہاں مجھے بہت قلبی سکون مل رہا تھا۔ پرسوز تلاوت ونعت، اصلاح سے بھرپور بیان، دل کو جِلا دینے والے ذکر اور رقت انگیزدعا نے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کردیا۔ میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور مدنی ماحول سے منسلک ہو گیا، سر پر سبزسبز عمامے کا تاج سجالیااور اپنے چہرے کوداڑھی شریف کے نور سے روشن کر لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت میں مدنی انعامات کے خادم (نگران)  کی حیثیت سے مدنی کاموں کی ترقی کے لئے کوشاں ہوں۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد