برکت سے اپنی والدہ کے قدم اور والد صاحب کے ہاتھ چومنے کی سعادت پاتا ہوں۔ مزید یہ کہ روزانہ صدائے مدینہ بھی لگانا شروع کر دی ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے رشتہ دار و محلے دار سبھی کے نزدیک باوقار و عزت دار بن گیا۔ علاوہ ازیں سنّتوں کی خوب خوب خدمت کرنے اور اس پر استقامت پانے کے لیے میں نے 63 روزہ تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس میں بے شمار برکتوں کے ساتھ ساتھ قراٰن پاک صحیح تلفظ سے پڑھنا سیکھا، نماز روزے کے فرائض و واجبات سیکھے اور بے شمار سنّتیں اور دعائیں یاد کر لیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۳} غفلت کی پٹی کھل گئی
ملیر (باب المدینہ کراچی) کے علاقے اعظم پورہ، سبز ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قبل میری زندگی کے رات دن گناہوں میں بسر ہو رہے تھے۔ خوش قسمتی سے میری