اب گھر آ جاؤ۔ میں امی جان کے فرمان پر گھر واپس چلا گیا۔ اب میں وقتاً فوقتاً اپنی امی جان پر انفرادی کوشش کرتارہتا اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی عرصے میں امی جان دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئیں۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں علاقائی سطح پر مدنی انعامات کے ذمہ دار (نگران) کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۱} رحمتوں کی برسات
فرید ٹاؤن (پنجاب پاکستان) کے رہائشی اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ پیش خدمت ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے بدقسمتی سے میں گناہوں کی اندھیری وادیوں میں بھٹک رہاتھا۔ دنیا کی رنگینیوں میں ایسا گُم تھا کہ نہ نمازوں کی کوئی فکر تھی اورنہ ہی سنّتوں پر عمل کا شعور۔ زندگی انہی پرپیچ اور تاریک راہوں میں بھٹکتے ہوئے گزر رہی تھی۔ میری قسمت کا ستارہ چمکنے کا سبب کچھ یوں ہوا کہ ایک دن میں نماز ادا کرنے مسجد گیا، جب اپنے رب کریم عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوا تو مجھ پر رحمتوں کی برسات شروع ہو گئی، میرے دل پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو گئی ، مجھے نہایت اطمینان