Brailvi Books

بھنگڑے باز کی توبہ
19 - 32
 وادیوں میں بھٹک رہا ہے مزید اس کی کچھ خلاف شرع حرکتیں دیکھیں تو ایسا بدظن ہوا کہ میں نے ارادہ کر لیا اب کسی کا مرید نہیں بنوں گا۔ خوش نصیبی سے میرے بچوں کو دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا، وہ پابندی سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتے۔ ایک بار انہوں نے مجھے بھی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی میں نے انہیں صاف منع کردیا مگر انہوں نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ابوجان آپ ایک بار ہمارے ساتھ چل کر تو دیکھیں۔ ان کی ’’مدنی ضد‘‘ کے سامنے مجھے ہتھیار ڈالنا ہی پڑے چنانچہ ۱۴۳۰؁ ھ کے رجب کا مہینہ تھا میں بچوں کے ساتھ اجتماع میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا۔ جب وہاں پہنچے تو سنّتوں بھرے اجتماع کے روحانی ماحول اور پرسوز بیان و ذکر اور رقت انگیز دعا نے مجھے بہت متأثر کیا، اختتامِ اجتماع پر میرے بچوں نے میری ملاقات علاقائی ذمہ دار اسلامی بھائی سے کرائی انہوں نے محبت بھرے انداز میں مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی بہاریں بیان کیں۔ ان کے اس محبت وپیار اور دیگر اسلامی بھائیوں کی ملاقات کے دلنشین انداز دیکھ کر میں نے سوچا کہ جب مرید ایسے پیارے اور باعمل ہیں تو پیر کا کیا عالم ہو گا؟ اب میں پابندی سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے لگا۔ اجتماع کی برکت سے رمضان