Brailvi Books

بھنگڑے باز کی توبہ
18 - 32
 بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہونے کے لیے نام بھی پیش کردیا اور یوں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہو کر حضورِ غوث پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا غلام بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول اور ایک ولیٔ کامل کے دامن سے وابستگی کی برکت سے وہ کیس جو چھ سال سے کسی صورت حل ہوتا نظر نہیں آرہا تھا اور تقریباً میں مایوس ہو چکا تھا صرف 2 ہفتوں میں اس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو گیا۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
	
{۸} کامل پیر کیسے ملا؟
	نیو کراچی (باب المدینہ کراچی) کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میری شروع ہی سے نماز پڑھنے کی عادت تو تھی لیکن مَعَاذَ اللہ گناہوں سے نہیں بچ پاتا تھا۔ ٹی وی پر گانے باجے سننے، فلمیں ڈرامے دیکھنے میں اپنا قیمتی وقت برباد کرتا رہتا۔ فلموں کا تو اس قدر چسکا پڑا تھا کہ فلم دیکھنے کے لئے اکثر سنیما گھر پہنچ جاتا۔ بس زندگی کے شب و روز گناہوں میں بسر ہو رہے تھے۔ میں لاعلمی میں ایک نام نہاد پیر کا مرید ہو گیا پھر جب مجھے پتہ چلاکہ یہ شخص خود بے عملی کی