Brailvi Books

بھنگڑے باز کی توبہ
17 - 32
{۷} پیرِ کامل سے بیعت کی برکت 
	سردار آباد (فیصل آباد، پنجاب) کے علاقہ راجہ ٹاؤن کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ 2006؁ء میں مجھے سخت پریشانیوں کاسامنا تھا ان میں سب سے بڑا مسئلہ ایک کیس تھا جو6 سال سے کورٹ میں چل رہا تھا مگر ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا جس کے باعث میں سخت اذیت میں مبتلا تھا۔ ایک روز اسی سلسلے میں وکیل کے پاس پہنچا تو وہاں ایک سبزعمامے والے اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے جب میرا مسئلہ سنا تو تسلی دیتے ہوئے مجھے اپنے آفس میں آنے کو کہا۔ میں اسی روز ان کے پاس پہنچ گیا۔ انہوں نے میرے کیس کے متعلق کافی اطمینان بخش گفتگو فرمائی اور ایسے محبت بھرے انداز میں تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی کہ میں انکار نہ کر سکا اور اگلے ہی روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگیا۔ سنّتوں بھرے بیان اور رقت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا زیر و زبر کر دی، بالخصوص عاشقانِ رسول کی محبت بھری ملاقاتوں نے بڑا متأثر کیا اور یوں میں سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے لگا۔ غالباً تیسرے ہفتے انہی اسلامی بھائی کی ترغیب پر میں نے امیرِ اہلسنّت دَامَت