Brailvi Books

بھنگڑے باز کی توبہ
14 - 32
اور والدہ کے پاؤں بھی چومنے لگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں حلقہ مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔ 
	انہی اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ میری زوجہ امید سے تھیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کے ہاں اولاد بغیر آپریشن نہیں ہو گی۔ میں نے تعویذاتِ عطاریہ کی بہاریں سن رکھی تھیں چنانچہ تعویذات کے بستے پر حاضر ہو کر وہاں موجود اسلامی بھائی کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تسلی دیتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ دئیے اور استعمال کا طریقہ سمجھا دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بتائے ہوئے طریقے کے مطابق تعویذات کے استعمال کی برکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بغیر آپریشن اولاد کی نعمت عطا فرما دی ۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۶} ٹی وی کی محبت جاتی رہی
	گوجرانوالہ (پنجاب، پاکستان) کے علاقے احمد پورہ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میری زندگی کے شب و روز گناہوں کی تاریکی میں گزر رہے تھے۔ مَعَاذَ اللہ دین سے دوری کا یہ عالم تھا کہ عام دنوں کی