Brailvi Books

بھنگڑے باز کی توبہ
12 - 32
 ساتھ اخلاقی تربیت حاصل کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے میرے اندر پیدا ہونے والے مدنی انقلاب کو دیکھ کر تمام گھروالے حیران تھے۔ پہلے تو یہ حال تھا کہ گھر والے نماز کا کہہ کہہ کر تھک جاتے مگر میں نہ پڑھتا، اب نہ صرف خود نمازیں پڑھتا ہوں بلکہ دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دیتا ہوں۔ مدرستہ المدینہ میں تجوید کاکورس مکمل کرنے کے بعد جامعۃ المدینہ میں عالم کورس کے لیے داخلہ لے لیاہے ۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ درجہ سادسہ کا طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف ہوں۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۵} بینڈ باجے چھوڑ دیئے
	دربار والی فرید پارک  (ضلع شیخوپورہ، پنجاب، پاکستان) مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں ایک بینڈ پارٹی میں تھا۔ شادی بیاہ اور دیگر پروگراموں میں خوب دادِ تحسین وصول کرتا اسی وجہ سے میں موسیقی کا بے حد شوقین تھا۔ الغرض زندگی کے ایام گناہوں میں کٹ رہے تھے اور مجھے اپنے