Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
63 - 64
سے وابَستہ ہو جایئے اور اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت فرمایئے پھر دیکھئے آپ پر کیسا مَدَنی رنگ آتا ہے ! ترغیب کیلئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی ایک مَدَنی بَہَار پیشِ خدمت ہے۔
سنّتوں بھرے اِجتماع کی مَدَنی بَہَار
     پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُبا ب ہے کہ میں گانے باجے سننے کی بہت شوقین تھی ۔میرے پاس گانوں کی بہت ساری کیسٹیں اور کتابیں جمع تھیں بلکہ میں خُود بھی گانے لکھتی تھی ۔فِلْموں ڈِراموں کی ایسی دیوانی تھی کہ لگتا تھا شایدانکے بغیر (مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ)میں جی نہ سکوں گی۔ افسوس! نگاہوں کی حفاظت کا بالکل بھی ذہن نہیں تھا۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کرم سے بِالآخر گناہوں بھری زِنْدَگی سے کنارہ کشی کی صُورت بن ہی گئی،ہوا یوں کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سَعادَت حاصِل کی۔اس سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان، دُعا اور اسلامی بہنوں کی اِنفرادی کوشش کے مَدَنی پھولوں نے میرے دل میں مَدَنی اِنقِلاب برپا کردیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور سنّتوں بھری زِنْدَگی