Brailvi Books

بیٹی کی پرورش
62 - 64
`	سے صرف تیری خوشبو سونگھے(یعنی راز کی حفاظت اور وفاداری پائے )۔
`	وہ تجھ سے صرف اچھی بات ہی سنے اور صر ف اچھا کام ہی دیکھے ۔(1)
ان مدنی پھولوں سے وہ مائیں نصیحت حاصِل کریں جو بیٹیوں کے گھرکو جنّت بنانے کے اچھے مشورے دینے کے بجائے شوہر ،نندوں اور ساس پر حکومت کرنے کے طریقے سکھاتی ہیں۔پھر جب بیٹی ان مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے تو فتنہ وفساد کی ایک ایسی آگ بھڑک اٹھتی ہے کہ دونوں گھرانے اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔    اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنی اَولاد کی مَدَنی تربیّت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور اس (تحریری)بیان کو ہمارے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے۔
اپنی اولاد کی اسلامی اُصُولوں کے مُطابِق تربیّت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں، لہٰذا خود بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے اور اپنے اہل وعَیال کو بھی اس مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے وابستہ رکھئے، کیونکہ دعوتِ اسلامى كے مَدَنى ماحول سے وابستہ ہو کر بے شمار لوگوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، آپ بھی اپنی اور اپنے اہل و عیال کی زندگیوں میں خوشگوار مدنی تبدیلی پیدا کرنے کے لیے فیضانِ اولیا سے مالا مال دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول 

(1) احیاء علوم الدین، کتاب آداب النکاح، القسم الثانی من ھذا الباب النظر فی حقوق الزوج، ۲/ ۷۵