زِنْدَگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئی۔ تادمِ تحریر حلقہ ذِمہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کی سعادت حاصِل کر رہی ہوں ۔
کرم جو آپ کا اے سیِّدِ اَبرار ہو جائے
تو ہر بدکار بندہ دم میں نیکوکار ہو جائے
اپنى بىٹىوں كو بالكل اس قسم كى كسی تقرىب اور دعوت مىں نہ لے كر جائىے جہاں خلاف ِ شرع کام ہوتے ہوں، جہاں اس كے اَخلاقىات برباد ہوں جہاں اس كى آخرت برباد ہو ہم سب كو كوشش كرنى ہے اس بے حَىائى كا مقابلہ كرنا ہے اور ہم نىت كرىں مىرے گھر كى كوئى اسلامى بہن بىٹى اٹھے گى اور وہ اسلامى بہنوں مىں مَدَنى اِنقلاب لائے گی۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم سب كو عمل كى توفىق عطا فرمائے۔
اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صحبت بد کا اثر
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: بُرے مصاحب (ساتھی ،ہمنشین ) سے بچ کہ تو اسی کے ساتھ پہچانا جائے گا یعنی جیسے لوگوں کے پاس آدمی کی نشست و برخاست ہوتی ہے، لوگ اسے ویسا ہی جانتے ہیں۔ (کنزالعمال، کتاب الصحبة، قسم الاقوال، الباب الثالث فی الترهیب عن صحبة السوء، ۹/ ۱۹، حدیث:۲۴۸۳۹)