مَدَنى اِنقلاب برپا كرے گى۔
نصیحت بوقت رخصت
حضرت سیِّدَتُنا اسماء بنت خارجہ فزاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہا نے اپنی بیٹی کو شادی کے بعد گھر سے رخصت کرتے وقت نصیحت آموز مدنی پھولوں کا جو گلدستہ عطا فرمایا اے کاش! ہر ماں یہ مدنی پھول اپنی بیٹی کو رخصتی کے وقت یاد کرادے۔ یہ مدنی پھول کچھ یوں ہیں:بیٹی تو جس گھر میں پیدا ہوئی اب یہاں سے رخصت ہو کر ایک ایسی جگہ (یعنی شوہر کے گھر)جارہی ہے جس سے توواقف نہیں اور ایک ایسے ساتھی(یعنی شوہر) کے پاس جارہی ہے جس سے مانوس نہیں۔
` اس کے لئے زمین بن جانا وہ تیرے لئے آسمان ہوگا۔
` اس کے لئے بچھونا بن جانا وہ تیرے لئے سُتُون ہوگا۔
` اس کے لئے کنیز بن جانا وہ تیرا غلام ہوگا۔
` اس سے کمبل کی طرح چمٹ نہ جانا کہ وہ تجھے خود سے دور کر دے۔
` اس سے اس قدر دور بھی نہ ہونا کہ وہ تجھے بھلا ہی دے ۔
` اگر وہ قریب ہوتو قریب ہوجانا اور اگر دور ہٹے تو دور ہوجانا۔
اس کے ناک ،کان اور آنکھ (یعنی ہرطرح کے راز ) کی حفاظت کرنا کہ وہ تجھ